13 مارچ 2012 - 20:30

برسلز،آتشزدگی کے بعد مسجد کا منظر عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی نے برسلز میں مسجد امام رضا پر سلفی دہشت گردوں کے حملے اور آتشزدگي کی مذمت کی ہے۔

ابنا: عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کا مذمتی بیان حسب ذیل ہے۔ ولا تحسبن الذین قتلوا فی سبیل اللہ بل احیاء عند ربھم یرزقون۔برسلز میں مسجد امام رضا پر حملے اورامام جماعت حجت الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ دہدوہ کی مظلومانہ شہادت کی خبر سے مسلمانوں کے دل خون ہوگئے اور ان کے دلوں میں وہابیوں کے خلاف مزید نفرت بڑھ گئي ہے۔ برسلز میں مسجد امام رضا شیعہ مسلمانوں کی واحد مسجد ہے جہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقیدت مند عبادت  کے لئےجایا کرتے تھے۔ ان افراد کا تعلق عراق، لبنان اور مغربی افریقہ کے بعض ملکوں سے ہے۔ بیان کے مطابق اس حساس تاریخی دور میں اسلام کے دشمن علم و فضیلت اور جہاد و تقوی کے روشن میناروں کو ڈھا کر مسلمانوں کے درمیاں تفرقہ اور بدگمانی پھیلانا چاہتے ہیں۔ مسجد الرضا پر حملہ انتہاپسند وہابیوں کا نہایت ہی ناپسندیدہ اور انسانی اور آسمانی اقدار، انسانی حقوق اور پرامن بقائے باہمی کے اصولوں کے خلاف قابل مذمت اقدام ہے۔ اس بیان میں آیا ہےکہ جیسے یورپی باشندوں کی جان و مال کی حفاظت مقامی حکومتوں کی ہے اسی طرح سے مختلف قوموں سے وابستہ لوگوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی یورپی حکومتوں کی ہی ہے۔ اب مسلمان علماء اور دانشوروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ برسلز کی مسجد امام رضا کے سانحہ کے پیش نظر امت کو مزید متحد کرکے اس پر ردعمل ظاہر کریں کیونکہ ایسے واقعات پر خاموش رہنا انسانی اقدار اور انسانی حقوق کو ٹھکرانے کے مترادف ہے۔ عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی برسلز کی مسجد امام رضا پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کرتی ہے کہ اس طرح کے افسوس ناک اور دہشت گردانہ واقعات امت کے ا تحاد اور تقریب کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔........ /169